ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا مواصلاتی آلہ( ٹراسپونڈر) بند کر دیا گیا تھا ترکیہ کا دعوٰی
- 22, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے صدر (ابراہیم رئیسی) کے ہیلی کاپٹر میں موجود سگنلز بھیجنے والا آلہ بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں - ترکیہ میڈیا کے مطابق مرحوم ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں موجود سگنلز بھیجنے والا آلہ بند تھا - میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی ریسکیو ٹیم کی اول تحقیقات کے تحت حادثے کا شکار ہونے والے صدارتی ہیلی کاپٹر میں لگا سگنلز بھیجنے والا آلہ (ٹرانسپونڈر) لگا ہوا ہی نہیں تھا یا پھر اسے بند کر دیا گیا تھا - ترکیہ کی ٹرانسپورٹ کے وزیر (عبدالقادر یورالو اوغلو) نے صحافیوں کو مطلع کیا-
کہ 'حادثے کے بارے میں معلومات حاصل ہوتے ہی ترکیہ کے حکام نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے ٹرانسپونڈر جوکہ جہاز کی بلندی اور جہاز کے موجودہ مقام کی معلومات فراہم کرتا ہے سگنل کی جانچ کی - لیکن رابطہ نہ ہو سکا جس سے معلوم ہوتا ہے ہیلی کاپٹر میں سسٹم موجود ہی نہیں تھا یا پھر اسے بند کر دیا گیا تھا- ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ حکام ایک میمو میں ایرانی حکومت پر زور دے رہی تھی کہ ایرانی حکومت سیاسی سربراہوں اور دوسری اہم شخصیات کیلیے دو عدد روسی ہیلی کاپٹر خریدے - اس میمو میں حکام نے موجودہ ہیلی کاپٹروں کی حالت پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا-
تبصرے