اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب نہیں ہو رہا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جوبائیڈن
- 22, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ہر حال میں اسرائیل کےساتھ کھڑے ہیں غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی امریکی صدر (جوبائیڈن) کا اسرائیل کے حق میں بیان - بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے ثبوت ملنے پر اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو اور اور وزیر دفاع یو آو گیلنٹ) کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے دفاع میں کہا ہے کہ 'اسرائیل غزہ میں نسل کشی نہیں کر رہا- امریکہ کی جانب سے اسرائیلی دفاع ایک فطری عمل ہے ـ کیونکہ اسرائییل کی غزہ میں سفاکیت امریکی اسلحہ اور مدد کے بغیر ناممکن تھی - لیکن پھر بھی بین الاقوامی عدالت کے سامنے امریکی صدر کا اسرائیل کے دفاع میں کھڑا ہو جانا امریکہ کے ساتھ ساتھ ہر ملک کے لوگوں کیلیے تشویش کا باعث ہے - جوبائیڈن نے اسرائیلی دفاع میں کہا کہ 'غزہ میں اسرائیل جو کارروائی کر رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے ہم اسرائیل پر لگاۓ گۓ اس الزام کو رد کرتے ہیں-
امریکی صدر کے کہنے کا مطلب تھا کہ غزہ میں جو 35 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے اسرائیل کی یہ کارروائی نسل کشی نہیں ہے - امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بیان وہائٹ ہاؤس میں امریکی یہودیوں کے وراثتی مہینے کی تقریب کے موقع پر دیا - جوبائیڈن کو ان دنوں بہت سی تقریبات میں تنقید کا سامنا ہے خاص طور پر "ڈیموکریٹس ، سیاہ فارم ووٹرز اور عرب امریکیوں کی جانب سے" جو غزہ میں جنگ بندی کے حمایتی ہیں -اس کے باوجود امریکی صدر جوبائیڈن اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوۓ ہیں اور احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں اور نعروں کے بعد بھی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ سے حماس لیڈر یحیٰی کے خاتمے کیلیے ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں - ہم حماس کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ـ اور اس کیلیے ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں - بین الاقومی عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی اطلاع پراسیکیوٹر کریم خان نے ہیگ میں گفتگو کے دوران دی تھی ـ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم ساری دنیا کے میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بن چکا ہے-
تبصرے