صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کی وجہ خود ایران ہے ( میتھیو ملر )
- 22, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان (میتھیو ملر) کے مطابق ابراہیم رئیسی کی موت کا ذمہ دار خود ایران ہے امریکہ نے ایک جانب تو ایران کے صدر کی سرکاری طور پر اظہار تعزیت کی ہے - لیکن دوسری طرف امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان (میتھیو ملر) نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ 'ایرانی صدر کی ہلاکت کا ذمہ دار خود ایران ہے- میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اتنے خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر صدر کو سفر کیلیے دینے کا ایران خود ذمہ دار ہے ـ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں 9 افراد موجود تھے- (صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ، آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ، تبریز کے امام محمد الہاشم ، سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سید مہدی موسوی ، باڈی گارڈ اور دو پائلٹ )-
میتھیو ملر نے کہا کہ حادثہ کے فوری بعد ایران نے امریکہ سے امداد کی درخواست کی تھی لیکن لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ایران کی درخواست قبول نہ ہو سکی- امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران نے کس قسم کی مدد کی اپیل کی تھی - اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ اور ایران کے تعلقات منقطع ہیں - دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ـ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران پر سخت پابندیاں لگارکھی ہیں - میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ میں تفصیل تو نہیں بتا سکتا لیکن ایرانی حکومت نے ہمیں مدد کیلیے پکارا تھا لیکن بہت ساری لاجسٹک وجوہات کی وجہ سے ہم ایران کی مدد نہ کر سکے-
تبصرے