سنگا پور ایئرلائن میں جھٹکوں سے ایک مسافر جاں بحق اور 30 شدید زخمی

سنگا پور ایئرلائن

نیوز ٹوڈے :  سنگا پور ایئرلائن کے پائلٹ کی نااہلی کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق لندن سے سنگا پور جانے والے مسافر طیارے نے اچانک آسمان پر ہچکولے کھانے شروع کرد یے - جس کی وجہ سے جہاز میں سوارمسافروں میں سے ایک شخص جاں بحق اور 30 زخمی ہو گۓ -جہاز کو بنکاک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی - بین الاقومی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے "میتھرو ایئرپورٹ" سے اڑان بھرنے والی سنگا پور ایئر لائن میں کل 229 افراد سوار تھے جن میں سے 18 عملے کے ارکان تھے -

سنگا پور ایئرلائن کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو ہر ممکن مدد پہنچائی جا رہی ہے - طبی امداد کیلیے تھائی لینڈ کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ـ جہاز میں سفر کے دوران جھٹکوں کی وجہ سے ہلاکت کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں پچھلے سال مئی میں دہلی سے سڈنی جانےو الے انڈیا کے ایک جہاز میں بھی کئی مسافر زخمی ہو گۓ تھے - ماہرین کے مطابق جہاز میں جھٹکوں کی وجہ سے ہلاکت کی وجہ مسافر کی سیٹ بیلٹ نہ پہننے یا پھر پائلٹ کی طرف سے جھٹکوں کی بروقت اطلاع نہ دینے کی وجہ سے ہوتی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+