ٹی 20 سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- 22, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی جوز بٹلر کریں گے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ ہم سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہم نے کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلوں گا۔
آج ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ دن بھر بادل چھائے رہیں گےجبکہ دوپہر سے شروع ہونے والی بارش رات 12 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا 28 مئی کو کارڈف اور چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے