ایرانی صدر کی آخری رسومات میں پاکستان سے کون کون شرکت کریگا؟ جا نئے

یوسف رضا گیلانی شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :  چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کل ایران روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران جائیں گے اور ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ایران سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ قبل ازیں یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  ایرانی صدر کے انتقال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر سوگوار ہے اور ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان، عالم اور پاکستان کے قریبی دوست تھے۔ ان کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ قائم مقام صدر نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدم سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادبی روابط ہیں اور دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+