پانچ ہزار روپے كا نوٹ بند كرنےكا حكم

کرنسی نوٹ

نیوز ٹوڈے :   اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان میں 5000 روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کر دیا جائے تاکہ نقد ادائیگیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ چیمبر نے اسے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے لیے حکومت کو اپنی سفارشات میں تجویز کیا ہے۔اس نے بینک اکاؤنٹس کھولنے، گاڑیوں اور جائیدادوں کی خرید و فروخت کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) کو لازمی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

اس میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی دوروں اور کلبوں کی رکنیت کے لیے بھی NTN کو لازمی قرار دیا جائے۔ اوورسیز چیمبر نے سفری اخراجات پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے اور کہا ہے کہ ہوائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس عائد کیا جائے۔  حکومت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد 5000 روپے کے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 7 جون کو 17 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ، جو مجموعی طور پر 17 کھرب روپے سے زائد ہے، 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے سے قبل طے شدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+