صحت مند لوگوں کے لیے روزانہ کتنے آم کھانے سے فائدہ ہوتا ہے؟

آموں کے ڈھیر

نیوز ٹوڈے :  گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں آموں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی آجاتا ہے۔آم نہ صرف ذائقہ دار ہوتے ہیں بلکہ یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

 اس میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہےجسکی وجہ سے ذیابیطس کے مریض فکر مند رہتے ہیں کہ یہ مٹھاس خون میں شوگر کی سطح کو بڑھانے کا سبب نہ بن جائے۔لیکن سوال یہ ہے کہ ذیابیطس سے محفوظ رہنے والے لوگ روزانہ کتنے آم کھا سکتے ہیں؟

ویسے ذیابیطس کے مریض بھی اس پھل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس کے لیے مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔لیکن صحت مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ میانہ روی کے ساتھ آم  کا استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ جسم میں شوگر میں تبدیل ہو کر خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے خیال سے آم میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے اور دیگر پھلوں کے مقابلے میں فائبر بھی کم ہوتا ہے۔اگر آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں تو دن بھر میں 2 سلائس سے زیادہ نہ کھائیں، لیکن 2 سلائس کھانے کے بعد دیکھیں کہ کہیں بلڈ شوگر لیول نہیں بڑھتا اور پھر اس بات کا تعین کریں کہ اگلے دنوں میں مزید کتنا بہتر ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+