فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے بھی 16 طلباء گرفتار
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : (آکسفورڈ یونیورسٹی) کے 16 طالبعلم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتارکر لیے گۓ - لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج شروع ہو چکا ہے - آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں نے احتجاج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کر دیا کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ اسرائیل سے مالی مدد لینا بند کر دے- طالبعلموں کے احتجاج پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس بلا لی ـ مظاہرین طالبعلموں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ـ پولیس نے 16 طلباء کو حراست میں لے لیا -
آکسفورڈ یونیورسٹی کے ( فار پیلیسٹائین ) نامی گروہ کے مطابق یونیورسٹی کے طالبعلموں نے انتظامیہ کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا - ( فار پیلیسٹائین ) گروپ نے ایکس کے پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ 'یہ بات تو واضح ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ فلسطین میں جاری اسرائیلی قتل عام میں حصہ دار بننے پر نظر ثانی کی بجاۓ یونیورسٹی کے طالبعلموں کو گرفتار کروانے اور ان کو خاموش کرنے کو ترجیح دے گی' - امریکہ ، آسٹریلیا ، یورپ اور پوری دنیا کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں سے کچھ نے ان مظاہروں کو ختم کرانے کیلیے پولیس کو بلا لیا - امریکی یونیورسٹیوں میں جاری احتجاجی مظاہروں میں کم از کم ایک ہزار سے زائد طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے -
تبصرے