امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سےغزہ میں امدادی سامان کی دوبارہ ترسیل کیلیے مطالبہ

لائیڈ آسٹن

نیوز ٹوڈے : امریکہ کے وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع سے غزہ میں امداد کی فراہمی کیلیے رفع کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے - صیہونی فوج نے 6 جون کو غزہ پٹی کے جنوب میں رفع شہر پر چڑھائی کرتے ہوۓ رفع کراسنگ کے فلسطین کی طرف کے حصے پر قبضہ کر لیا تھا - اور ابھی تک صیہونی فوج نے رفع کراسنگ بند کر رکھا ہے - جس کی وجہ سے مصر سے غزہ جانے والی امدادی سامان کی ترسیل بند ہو چکی ہے اور غزہ میں غذائی قلت کے خطرات پیدا ہونے لگے ہیں ـ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل سے رفع کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے -

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی کے وزیر  دفاع ( یو آؤ گیلنٹ ) پر زور دیا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ جاری رفع کرانسگ کھولنے کے مذاکرات جلد از جلد مکمل کرے - پینٹا گون کے بیان کے مطابق آسٹن نے جمعرات کے دن فون کرکے اسرائیلی وزیر دفاع پر زور دیا کہ وہ "کرم شالوم کراسنگ" سے غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل شروع کرے - امریکہ کے وزیر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو  مؤثر طریقے سے ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+