لبنان ٹرکوں کے اندر سے ترکیہ کا فوجی اسلحہ برآمد
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین اسرائیل جنگ کی وجہ سے لبنان پہلے ہی امریکہ ، اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے نشانے پر ہے - لبنان میں موجود حوثی جماعت کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر اسرائیل اپنے حمایتیوں کے ساتھ مل کر لبنان پر کئی حملے کر چکا ہے - اور اب لبنان میں ٹرکوں سے ترکیہ اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے - دو دن پہلے "طرابلس بندرگاہ" سے آنے والے ٹرکوں کو جب روکا گیا - جن سے متعلق بتایا گیا تھا کہ ان میں سورج مکھی کا تیل لوڈ کیا ہوا ہے - جب ان کو روک کر چیک کیا گیا تو ان میں سے ترک فوج کے پسٹل برآمد ہوۓ ـ چکنگ کے دوران ان ٹرکوں میں سے 704 فوجی پسٹل ملے جو کہ ایک بحری جہاز پر طرابلس بنرگاہ سمگل کیے گۓ تھے-
دو ٹرکوں میں سے جن میں سے ایک شمالی بیروت کی طرف جا رہا تھا کہ برقی شارٹ کی وجہ سے اس میں آگ لگئی جس پر اس کے انجن میں چھپاۓ گۓ 304 پسٹل برآمد ہوۓ - انٹیلیجنس نے سمگلنگ کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا - اس بارے میں سیکیورٹی ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ لبنانی فوج کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جن ٹرکوں سے پستول برآمد ہوۓ ہیں وہ فلسطینی خاندان "ح" کی ملکیت ہیں یہ خاندان فلسطین کے علاقہ الدلب کے دمیہ ومیہ کیمپ میں پنا ہ گزین تھا لیکن اب یہ ترکیہ میں رہائش پذیر ہے -
تبصرے