یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے احتجاجی کیمپ پر پر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے پولیس چیف ( جان تھامس ) برطرف
- 24, مئی , 2024
نیوزٹوڈے : فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرین پرتشدد کی کارروائیوں پر "یو ۔ سی ۔ ایل ۔ اے" پولیس چیف کو برطرف کر دیا گیا ـ (لاس اینجلس کی کیلفورنیا یونیورسٹی) کی پولیس کے سربراہ سے ان کا عہدہ واپس لے لیا گیا - ان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ ان کا یو ۔ سی ۔ ایل ۔ اے میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طالبعلموں پر تشدد بنا - یونیورسٹی طالبعلموں کے لگاۓ گۓ 3 ہفتوں سے احتجاجی کیمپ پر پولیس نے ایک رات تشدد جاری رکھا - یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( میری اوساکو ) نے بدھ کو دیے گۓ بیان میں کہا کہ جنوری میں تعینات کیے گۓ یو سی ایل اے کے چیف پولیس آفیسر ( جان تھامسن ) کو حفاظتی عمل کی جانچ پڑتال کی وجہ سے عارضی طور پر عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے-
چانسلر کے مطابق کیمپس پولیس کے کپتان ( گیون گبسن ) کو قائم مقام چیف آف پولیس کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے- وائس چانسلر اور کئی دوسرے عہدہ داروں کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی تشدد کے اس واقعہ پر تنقید کی گئی ہے-یو سی ایل اے میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے طالبعلموں پر رات گۓ دھاوا بولنے پر یہ واقعہ پیش آیا- جب ایک نقاب پوش گروہ نے فلسطین کے حامیوں پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا - اور پوری رات یہ لڑائی جاری رہی ـ فلسطین کے حمایتیوں پر لال مرچوں اور ریچھ کے اوپر کیے جانے والا سپرے پھینکا گیا -
تبصرے