موٹر سائیکل سکیم ،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

موٹر سائیکل سکیم

نیوز ٹوڈے :   لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل اسکیم کو محکمہ ماحولیات کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک محکمہ ماحولیات کی جانب سے منظوری نہیں ملتی، موٹر سائیکلوں کی تقسیم روک دی جائے۔

فیصلے کے مطابق، اس اسکیم کے تحت طلباء کو 23 ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز ہے، جن میں سے 19 ہزار پیٹرول بائیکس شامل ہیں۔ ممبر جوڈیشل کمیشن کے مطابق، اتنی بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے اضافے سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 9 میں درج زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ موٹر سائیکل اسکیم پر عملدرآمد سے قبل محکمہ ماحولیات کی منظوری ضروری ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہی اسکیم کو آگے بڑھایا جائے، اور اس دوران اسکیم کو معطل رکھا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+