گرمیوں میں لسی پینے کے فائدے
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ایسی صورت میں دہی سے بنی لسی گرمی کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین مشروب ہے جس کے صحت کے لیے بے شمار فوائد ہیں۔
پانی کی کمی دور
کوئی نمکین یا میٹھی لسی پینا پسند کرتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے۔لسی گرمی کے موسم میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس دیتی ہے، اسے پینے سے فوری طور پر گرمی ختم ہوجاتی ہے اور گرمی کی تھکن اور بے سکونی سے بھی چھٹکارہ ملتا ہے۔
نظام ہاضمہ کی بہتری
دہی میں ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمارے معدے اور نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتے ہیں، اس کے ساتھ یہ بیکٹیریا قبض اور پیٹ کی خرابی کو روکتا ہے۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
دہی وٹامن بی 12، پروٹین اور کیلشیم سمیت بہت سے ضروری غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
تبصرے