پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد ہلاک 150 گھر تباہ

بد ترین لینڈ سلائڈنگ

نیوز ٹوڈے :  (پاپوا نیو گینی) میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 670 سے بھی اوپر جانے کے خدشات ہیں - پاپوا نیو گینی میں ہونے والی بد ترین لینڈ سلائیڈنگ سے اقوام متحدہ کے اداروں نے اپنی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں - اور پیش گوئی کی ہے کہ اس حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 670 سے اوپر جا سکتی ہے - "بین الاقومی میڈیا" کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ براۓمہاجرین کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور اب تک 670 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں -

جمعے والے روز شمالی آسٹریلیا کے ساؤتھ پیسفک میڈیا نے بیان دیا تھا کہ 300 سے زائد افراد  لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کے نیچے دب گۓ ہیں - لیکن اب اقوام متحدہ کے ادارہ براۓ مہاجرین کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد اس سے دوگنا ہو چکی ہے - عالمی ادارے کے مطابق ابھی تک لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ، اور خطرناک صورتحال کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں ابھی تک ملبے کے نیچے سے صرف 5 لاشیں نکالی جا سکی ہیں -

      عالمی ادارے نے (صوبہ اینگا کے گاؤں یامبالی) کی انتظامیہ کی طرف سے پیش کیے گۓ اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کا انداززہ لگایا ہے - پاپوا نیو گینی میں عالمی ادارہ کے سربراہ "ایکٹو پراک" کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 150 سے زائد گھر بھی تباہ ہو گۓ ہیں -

ایکٹو پراک کے مطابق ابھی تک زمین سرک رہی ہے ـ اور چٹانیں گر رہی ہیں ـ دباؤ کے باعث ہموار زمین اندر دھنس رہی ہے ـ اور پانی بھی بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں بدترین خطرات کا خدشہ ہے - سربراہان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ ملبے کے نیچے سے لاشیں نکال رہے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+