حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت (تل ابیب) کو راکٹ حملوں سے دہلا دیا

راکٹ حملے

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے دارالحکومتی شہر (تل ابیب) پر اسرائیل نے کئ راکٹ حملے کیے ۔ تل ابیب میں پروازیں روک دی گئیں - عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری گروہ (القسام بریگیڈ) نے بیان دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہمارے شہریوں پر جاری مظالم کے بدلے تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے - القسام کے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب کی کمرشل پروازیں روک دی گئیں - اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کا 6 ماہ بعد دارالحکومت تل ابیب پر یہ پہلا راکٹ حملہ ہے ـ دارالحکومتی شہر سے 15 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں -

بین الاقومی میڈیا کے مطابق ان حملوں سے تل ابیب میں کئی مہینے بعد راکٹ حملوں کے سائرن سنائی دیے - نیوز ایجنسیز کےمطابق القسام بریگیڈ کے اسرائیلی حکومتی شہر تل ابیب پر ان حملوں سے ایک بات تو صاف ظاہر ہوتی ہے کہ 7 مہینے سے زیادہ عرصے جاری اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے بعد بھی اسرائیل حماس کا کچھ بگاڑ نہ پایا اور حماس کے پاس ابھی تک دور مار راکٹ حملوں کی صلاحیت موجود ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+