القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کیا دعوٰی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور قیدی بنانے کا
- 27, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں اور کئ فوجیوں کو قیدی بنانےکا دعوٰی کیا ہے -(بین الاقوامی میڈیا) کی رپورٹ کے مطابق "حماس کے گروہ عزیز الدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ" نے بیان دیا ہے کہ ان کے لڑاکوں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور کئی لاتعداد فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے - القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ حماس کے لڑاکوں نے اسرائیلی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگانے پر مجبور کیا اور پھر اس غار میں گھات لگائے بیٹھے اسرائیلی فوجیوں میں سے کچھ کو ہلاک کر دیا اور کچھ کو قیدی بنا لیا -
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان نے قیدی بناۓ گۓ اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ معلومات فراہم نہیں کیں - صیہونی فوج نے حماس کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے ـ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ ان شہیدوں میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -
تبصرے