انڈیا گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک
- 27, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست (گجرات کے شہر راجکوٹ) کی گیمنگ زون میں اچانک آگ بھڑک اٹھی بھڑکنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گۓ ـ "بین الاقومی میڈٰیا" کی رپورٹ کے مطابق راجکوٹ کے نانا ماوا روڈ پر بنے ٹی آر پی گیمنگ زون میں اچانک آگ لگ گئی ـ آگ اتنی بھڑکی کہ اس پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ـ اس کے باوجود آگ نے پورے گیمنگ زون کواپنی لپیٹ میں لے لیا ـ آگ کے لگتے ہی پورا علاقہ چیخ وپکارسے گونج اٹھا ـ
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرتی رہیں لیکن آگ اتنی خطرناک تھی کہ ایک کلو میٹر دور دور تک دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے تھے ـ "پولیس کمشنر راجکوٹ راجو بھاگوار" کے مطابق گیمنگ زون میں آگ دوپہر کے وقت لگی ـ ریسکیو ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ـ اور اب اندر سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے ـ کمشنر کے مطابق 25 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 3 بچے شامل ہیں ـ گیمنگ زون کا مالک یوراج سنگھ سولنگی نامی شخص ہے ـ پولیس کمشنر کے مطابق واقعہ کی تفتیش کا آغاز ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کریں گے
تبصرے