برطانوی حکومت کا چالیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کیلئے احسن اقدام

برطانوی حکومت

نیوزٹوڈے:  اسلام آباد میں برٹش ایشین ٹرسٹ اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے پاکستان کے پہلے ڈویلپمنٹ امپیکٹ بانڈ پر کام کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چالیس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی تاکہ ان کے روزگار کے مواقع اور آمدن میں اضافہ ہو سکے۔

تقریب کی میزبانی پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مارٹن ڈاسن نے کی۔ فنڈنگ outcome accelerator کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ برٹش ایشین ٹرسٹ کی کمیلا ماروی اور PSDF کے علی اکبر بوسن نے اس منصوبے کو ہنر مند افرادی قوت کی ترقی میں انقلابی قرار دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+