اسرائیل کی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے ہوۓ رفع کیمپ پر بمباری

رفع میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے محفوظ قرار دیے جانے والے علاقے پر صیہونی فوج کی بمباری سے لاتعداد فلسطینی جل کر شہید ہو گۓ - رفع کے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد مظلوم فلسطیبی زندہ جل کر شہید اور ان گنت جھلس کر زخمی ہو گۓ - صیہونی فوج کی بمباری سے رفع کے پناہ گزین کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر بڑی تعداد میں پناہ گزین شہید ہو گۓ - شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ کیمپ میں شمالی غزہ سے نکالے گۓ فلسطینیوں کی بڑی تعداد پناہ گزین تھی -

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق آگ میں جھلسنے سے کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے - یو این کیمپوں پر اسرائیلی فوج کا یہ دسواں حملہ ہے - 24 گھنٹوں کے دوران 230 سے زیادہ معصوم لوگوں کا قتل کیا گیا ہے - اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے جبالیہ ، نصیرت اور غزہ شہروں کے پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں 60 فلسطینیوں کا قتل کیا تھا ـ فسلطینی حکام کے مطابق کیمپ پر حملے میں 900 کلو سے زیادہ بھاری بموں کا استعمال کیا گیا ہے - زخمیوں کی امداد کیلیے فلسطینی اتھارٹی نے مصر سے اپیل کی ہے کہ ایمبولینسنسز بھیجے ، فلسطینی اتھارٹی نے رفع کیمپ پر اس اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے خلاف اسرائیلی کا یہ حتمی کھلا چیلنج ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+