اسرائیل کو اپنے وجود کیلیے فلسطین کی الگ حیثیت کو ماننا پڑے گا ( فیصل بن فرحان)

فیصل بن فرحان

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کو فلسطین کو بطور آزاد ریاست قبول کرنا ہو گا ورنہ اسرائیل کا اپنا وجود بھی ناممکن ہے ، سعودی وزیر خارجہ کا بیان - سعودی عرب کے وزیر خارجہ ( فیصل بن فرحان ) نے اسرائیلی وجود کیلیے فلسطینی ریاست کو قبول کرنا ضروری قرار دے دیا - بیلجیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ 'اسرائیل کو فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنا ضروری ہے اور یہی اس کےمفاد میں ہے، ـ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل قائم نہیں رہ سکتا -

لیکن یہ بات تشویش ناک ہے کہ اسرائیل کی موجودہ نیتن یاہو حکومت اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے - سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے دو ریاستی حل دونوں کیلیے فائدہ مند ہے دونوں فریقین کو فوری طور پر مذاکرات کرنے چاہیئں - فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ فلسطین کو حق خود ارادیت دینے کا فیصلہ اسرائیل نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق ہو گا البتہ اسرائیل کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد اس بات کو تسلیم کر لے کہ فلسطین کے وجود کے بغیر اس کا وجود بھی ناممکن ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+