امریکہ نے رفع کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو جائز قرار دے دیا
- 28, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : رفع کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری پر اسرائیل کے وزیر اعظم (نتین یاہو) کو تو شرم آ گئی لیکن امریکہ نے اسرائیلی حملے کو جائز قرار دے دیا - رفع میں پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی بمباری سے لگنے والی آگ میں ہونے والے نقصان پر اسرائیلی وزیر اعظم کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا لیکن امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان ( جان کربی ) نے ان حملوں پر اسرائیلی فوج کو حق بجانب قرار دیتے ہوۓ کہا کہ 'اسرائیل حق رکھتا ہے کہ وہ حما س کے خلاف کارروائیاں کرے' - جان کربی نے کہا کہ 'ہماری رپورٹ کے مطابق اس حملے میں حماس کے دو سینیئر رہنما مارے گۓ ہیں ـ اور یہ دونوں لڑاکے اسرائیل کے شہریوں پر ہوۓ حملوں کے ذمہ دار تھے-
جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو حماس پر حملوں میں شہریوں کے تحفظ کا ہر ممکن خیال رکھنا چاہیے ـ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ رابطےمیں ہیں اسرائیل رفع کیمپ پر حملوں کی تحقیقات کر رہا ہے - پچھلی رات صیہونی فوج کے رفع پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 75 فلسطینی شہید ہو گۓ تھے - اس سے پہلے بھی اسرائیل غزہ ، جبروت اور فلسطین کے کئی شہروں میں پناہ گزین کیمپوں پر حملے کرکے لاتعداد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے -
تبصرے