ایران کے سپریم لیڈر نے ایٹمی پروگرام سے امریکی پابندیاں ختم کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے

ایران

نیوز ٹوڈے :  ایران کے سپریم لیڈر نے ایٹمی فائل علی شمخانی کے سپرد کر دی ۔ "العربیہ نیوز" کی خبر کے مطابق ایڈمرل علی شمخانی پچھلے سال مئی کے مہینے تک سپریم نیشنل سیکیورٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے رہے اور 10 سال تک کونسل میں ایرانی رہنما کی نمائندگی بھی کرتے رہے - خفیہ ذرائع نے العربیہ کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری ایران کی سپریم نیشنل کونسل سیکیورٹی کے سابقہ سیکرٹری علی شمخانی پر ڈال دی ہے ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان ( ناصر کنعانی ) نے اس بات کی طرف اشارہ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بھی کیا -

ترجمان نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'میرے پاس آپکو بتانے کیلیے بالواسطہ کچھ نیٹ ورکس پر لگاۓ گۓ الزامات کے جوابات نہیں ہیں البتہ کئی غیر سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایرن کی جوہری فائل اپریل کے مہینے سے ایڈمرل شمخانی کو دے دی گئی ہے- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ہٹوانے کیلیے مذاکرات حکومت کے اعلٰی سطح کے حکام کی قیادت میں ہوں گے - ناصر کنعانی نے عمان کے وزیر خارجہ کے ایرانی دورہ اور امریکی پیغامات سے متعلق کہا 'کہ پابندیاں ختم کرانے کیلیے امریکہ کے ساتھ مزاکرات ہمیشہ جاری رہیں گے-انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ عمانی وزیر خارجہ جو امریکی پیغام لاۓ ہیں وہ درست نہیں ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+