عالمی برادری کے ردعمل کے باوجود صیہونی فوج کے رفع پر حملے رک نہیں رہے
- 29, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 230 سے زیادہ فلسطینیوں کے قتل اور اس پر عالمی رد عمل کے باوجود اسرائیل کے رفع پر حملے رک نہیں رہے - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی رفع کے علاقوں (تل السلطان ، سعودی، تل زوروب، اور الحشاشین) پر لگاتار گولہ باری جاری ہے -ان حملوں میں لاتعداد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - میڈیا کے مطابق ان تازہ اسرائیلی حملوں کا سلسلہ رات سے شروع ہے جن میں صیہونی فوج ان علاقوں میں موجود پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن علاقوں کو اسرائیل نے محفوظ قرار دے رکھا ہے -
رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں - دوسری طرف اقوم متحدہ کے غیر مستقل رکن (الجزائر) کی درخواست پر اقوم متحدہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا - اس بند کمرہ اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر بحث کی جاۓ گی - رفع شہر میں پناہ گزین کیمپوں میں موجود بے گھر فلسطینیوں کے قتل عام پر کینیڈا اور جرمنی سمیت کئی دوسرے ملکوں کی طرف سے مذمت جاری ہے - کینیڈین وزیر خارجہ نے کینیڈین پارلیمینٹ کے اجلاس کے دوران کہا کہ 'مظلوم ، بے قصور فلسطینیوں کا قتل عام نامنظور ہے-
تبصرے