رفع کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں امریکی بموں کا استعمال

امریکی بموں کا استعمال

نیوز ٹوڈے :  رفع پر صیہونی فوج کے حملے میں امریکہ کے بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ امریکی میڈیا کی طرف سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ اتوار کی رات رفع پر ہوۓ حملے میں امریکہ کے بم استعمال کیے گۓ ہیں - رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کا نشانہ بنائی گئی جگہ سے ملنے والی گولہ بارود کی باقیات امریکہ کے بم جی بی یو 39 کے تھے - امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملبے سے ملنے والے عناصر سے حاصل ہونے والے ثبوتوں کے بعد اس بم کی شناخت ہوئی - بم کے ٹکڑوں پر نمبروں کے سییریز بھی موجود تھے -

میڈیا کے مطابق نمبروں کے سیریز ریاست کولواڈو کی اسلحہ ساز کمپنی کو دیے گۓ کوڈ کی ہے - اتوار کی رات اسرائیل نے اقوم متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے جانے والے شہر رفع میں غزہ سے نکالے گۓ فسلطینیوں کیلیے بناۓ گۓ کیمپ پر بمباری کی تھی - جس سے 75 سے زیادہ افراد زندہ جل کر شہید ہو گۓ تھے ـ اور لاتعداد زخمی بھی ہوۓ تھے ـ اسرائیل کی بمباری سے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس پر بڑی تعداد میں افراد آگ میں جھلس کر شہید ہو گۓ تھے - شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شال تھیں - فلسطینی حکام کے مطابق رفع کیمپ پر 900 کلو سے زیادہ وزنی بموں سے بمباری کی گئی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+