شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کے خلاف انوکھا کارنامہ

انوکھا کارنامہ

نیوز ٹوڈے :  شمالی کوریا کے صدر عجیب فطرت کے مالک ہیں وہ آۓ دن کوئی نہ کوئی نیا کام کرتے ہی رہتے ہیں - شمالی کوریا کے صدر کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امریکہ نے شمالی کوریا پر پابندیاں لگا رکھی ہیں - لیکن امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا آۓ دن نت نۓ ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے - شمالی کوریا کے اندر صدر (کم جانگ) کے اپنے بناۓ گۓ قوانین ہی چلتے ہیں کوئی بھی ان کے خلاف نہیں جا سکتا ـ امریکہ اور جاپان کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے آۓ دن شمالی کوریا کے جنوبی کوریا کے ساتھ مسائل چلتے رہتے ہیں اور کم جانگ جنوبی کوریا کے خلاف کارروائیاں کرتا رہتا ہے - اس مرتبہ شمالی کوریا نے عجیب ہی حرکت کر ڈالی - شمالی کوریا نے کچرے کے تھیلے غباروں کے ساتھ باندھ کر جنوبی کوریا میں پھینک دیے -

جنوبی کوریا کی سڑکوں پر بکھرے کوڑے کو دیکھ کر لوگ پریشان ہو گۓ - حکام نے بھی عوام کو سڑکوں پر پھیلے کوڑے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی - شمالی کوریا کی طرف سے پھینکا گیا کوڑا جن جگہوں پر گرا ان جگہوں پر انتظامیہ نے فوج لگا دی اور کیمیائی اور بائیولوجیکل تفتیشی ٹیمیں بھی تعینات کر دیں - شمالی کوریا کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ جنوبی کوریا نے کہا کہ 'یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی ہے اس سے شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرہ ہے - شمالی کوریا ایسی حرکتیں کرنا بند کرے' ـ شمال کوریا نے اس حرکت کو جنوبی کوریا کی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے - شمالی کوریا نے کہا کہ جنوبی کوریا اکثر غباروں کے ذریعے پروپیگنڈہ پمفلٹ ، ادویات اور کھانے پینے کی چیزیں جنوبی کوریا بھیجتا رہتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+