ڈنمارک میں فلسطین کے ساتھ طالب علموں کا اظہار یک جہتی رنگ لے آیا
- 30, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کی حمایت میں جاری ڈنمارک کے طالبعلموں کا احتجاج رنگ لے آیا - (کوپن ہیگن یونیورسٹی) نے اسرائیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کر لیا - بین الاقومی میڈیا کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوپن ہیگن یونیورسٹی کے طالبعلموں کے شدید احجاج کی وجہ سے کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی دیہاتوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں پیسہ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے-
کوپن ہیگن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 'مقبوضہ فلسطین میں کام کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روک دیں گے - فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے ڈنمارک میں طالبعلموں نے مئی کے شروع میں احتجاجی کیمپ لگائے تھے - اور احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی اور مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا -
تبصرے