ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل كس کا خطرہ؟
- 30, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے حوالے سے ایک تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ نیویارک انتظامیہ نے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کی نگرانی کی جا رہی ہے اور عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار ثابت ہوگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں، جنہیں چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، آئرلینڈ، اور امریکا شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، اور اومان ہیں۔ گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، پاپوانیوگنی، اور یوگنڈا ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، اور نیدر لینڈز شامل ہیں۔
تبصرے