دو اہم ممالک کا ایک دوسرے پر کچرے سے حملہ
- 30, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا نے اپنے حریف جنوبی کوریا پر ایک غیر معمولی حملہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی اطلاع کے مطابق، شمالی کوریا نے 260 غبارے بھیجے ہیں جو کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، ان میں پلاسٹک بوتلیں، بیٹری سیل، اور دیگر کچرے شامل ہیں۔
کچھ غبارے جنوبی کوریا کی سطح پر گر چکے ہیں، جبکہ بقیہ ہوا میں ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور نائب وزیر دفاع نے وعدہ کیا ہے کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو بھی گندگی سے بھرے غبارے بھیجے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ سفید شفاف غباروں سے جڑے بیگوں کو تار کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے، جن میں ٹوائلٹ پیپر، سیاہ مٹی، اور بیٹریاں شامل ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
تبصرے