شام کے شہروں پر اسرائیلی حملے ، حزب اللٰہ کے کئی لڑاکے جاں بحق
- 31, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : شام کے شہروں (بانیاس اور حمص) پر صیہونی فوج کی بمباری سے حزب اللٰہ کے کئی لڑاکے جاں بحق ہو گۓ - شام کی وزارت دفاع کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بحیرہ روم کے ساحلی شہر بانیاس پر اسرائیل کی بمباری سے ایک بچی جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو ۓ ہیں - وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے بمباری بدھ کی شام 7:30 بجے کے قریب لبنان کی جانب سے کی - اور یہ بمباری وسطی علاقہ کی ایک جگہ اور بانیاس شہر کی ایک رہائشی عمارت پر کی گئی - اسرائیلی بمباری سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ـ دوسری جانب (سیریئن آبزرویٹری براۓ انسانی حقوق) کے مطابق بانیاس شہر کے تلہ نفوس علاقہ سے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں ـ جس سے ایک بچی کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے-
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے ایک اسرائیل کے میزائل گرنے سے اور دوسرا شام کے فضائی دفاعی میزائل گرنے سے ہوۓ ہیں - سیریئن آبزرویٹری نے الحدث کو رپورٹ کی کہ 'اسرائیل نے بانیاس میں ایک دفتر پر میزائل حملہ کیا ہے- سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ 'اسرائیلی میزائلوں نے حمص شہر کے دیہاتی علاقوں کے نزدیک ایک فوجی چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا ہے ـ اس چھاؤنی میں لبنان کی جماعت حزب اللٰہ اور ایرانی ملیشیا جماعت کے لڑاکے تعینات ہیں-آبزرویٹری کی العربیہ کو دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حمص میں حزب اللٰہ کے ایندھن سے بھرے ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں حزب اللٰہ کے 3 لڑاکوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں - ہلاک ہونے والے دیگر تینوں افراد غیر ملکی تھے جن کی شناخت نہیں ہو سکی -
تبصرے