غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل میں دو تہائی کمی
- 31, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : راستوں کی بندش کی وجہ سے غزہ میں امدادی سامان کی دو تہائی کمی واقع ہو گئ ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں میں کمی کی وجہ غزہ میں رفع شہر پر اسرائیلی فوج کا آپریشن بتایا جارہا ہے - اقوم متحدہ کئی مرتبہ غزہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر چکا ہے - بدھ کے روز اقوم متحدہ نے مطلع کیا کہ 'غزہ میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل میں بہت زیادہ کمی وقع ہو چکی ہے-اقوام متحدہ نے اس کمی کی وجہ رفع پر اسرائیلی حملوں اور رفع بارڈر کی بنش کو قرار دیا ہے - رفع بارڈر بندش سے جاری مہینے میں غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے ـ اقوام متحدہ کے دفتر براۓ انسانی امور ( اوچھا ) کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی جوامدادی سامان فراہم کیا جا رہا تھا وہ بے گھر فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے کم تھا اور اب اس میں مزید شدید کمی ہو گئی ہے -
7 مئی کے بعد سے امدادی سامان کی مقدار اور خوراک میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے ـ 7 مئی سے اب تک صرف 58 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ پہنچے ہیں - حالانکہ یکم اپریل سے 6 مئی تک اوسط 176 امدادی ٹرک روزانہ کی تھی ـ اوچھا کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل میں 67 فیصد کمی واقع ہوئی ہے - غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی واحد راہداری جو سب سے زیادہ بروۓ کار رہی رفع پر حملوں کے بعد اس پر بھی اسرائیلی فوج نے قبضہ کرکے اسے بند کر دیا ہے - کرم شالوم راہداری اسرائیل نے پہلے ہی بند کر دی تھی - اس طرح اب کوئی بھی راہداری ایسی نہیں جس پر اسرائیل کا قبضہ نہ ہو ـ اسرائیلی فوج حکمت عملی کے تحت غزہ میں خوراک کی ترسیل کو روکنے کی کوشش میں رہتی ہے -
تبصرے