یمن میں حوثی ملیشیا جماعت کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے 13 حملے
- 31, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن میں حوثی جماعت کے 13 ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ حملے ـ امریکہ اور برطانیہ نے مل کر یمن کے (الحدیدہ اور صنعاء) سمیت کئی شہروں میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت حوثی ملیشیا کے درجن سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا -ان حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گۓ - ذرائع کی العربیہ کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ اور برطانیہ نےصنعاء اور الحدیدہ کے لاتعداد ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں - امریکہ نے بھی جمعرات کے دن اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور برطانیہ کی فوج نے تعز ،حدیدہ اور صنعاء میں حوثی ملیشیا کے 13 ٹھکانوں کو اڑا دیا ہے -
حوثی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حدیدہ شہر میں ہوۓ امریکی اور برطانوی حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوۓ ہیں - یمن کی سبا نام کی نیوز ایجنسی جو کہ حوثی ملیشیا کے کنٹرو ل میں ہے نے کہا ہے کہ ان حملوں میں " تعز گورنری کے حیفان ڈاریکتوریٹ میں الاعبوس کے علاقہ میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے - ایجنسی رپورٹ کے مطابق صیلف کی بندر گاہ پر ایک بلڈنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ـ دارالحکومت صنعاء میں امریکی اور برطانوی طیاروں نے گورنری پر 6 حملے کیے - صنعاء کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے نزدیک ایک علاقے پر بھی ایک حملہ کیا گیا -
تبصرے