چوتھا ٹی20: انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

چوتھا ٹی20

نیوز ٹوڈے :   انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم اور عثمان خان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کی۔ فل سالٹ نے 45 اور بٹلر نے 39 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 158 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے 2 میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+