بڑی آنت میں چھپایا گیا 1 کلو سونا سمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا

ایئر ہوسٹس

نیوز ٹوڈے :    بھارت میں ایک ایئر ہوسٹس نے سونا اسمگل کرنے کی ناکام کوشش میں اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر ہوسٹس کی جانب سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کا واقعہ ریاست کیرالہ کے کنور ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے مطابق ایئر ہوسٹس سوربھی نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھی ایئر انڈیا ایکسپریس کے لیے کام کرتی ہے اور 28 مئی کو مسقط سے کنور میں اترنے والی فلائٹ کی کیبن کریو ممبر تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایئر ہوسٹس سے سونا ضبط کرنے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سوربھی خاتون پہلے بھی کئی بار سونا اسمگل کر چکی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+