فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ مالدیپ نے اٹھایا بڑا قدم
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : مالدیپ حکومت نے اسرائیلیوں کی مالدیپ میں داخلے پر پابندی لگا دی - مالدیپ نے غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر اسرائیلیوں کی اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے - اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر مالدیپ کے صدارتی دفتر کی جانب سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ـ یہ فیصلہ صدارتی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے سے متعلق بناۓ گۓ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوۓ کیا ہے - مالدیپ کے صدارتی دفتر کی طرف سے مزید کہا گیا کہ 'غزہ کی عوام کیلیے امدادی مہم چلانے کیلیے مالدیپ کے صدر (محمد معزو) ایک خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے- ـ
خوبصورت سیاحتی مقامات کی مشہوری کی وجہ سے پچھلے سال بھی گیارہ ہزار اسرائیلی مالدیپ کی سیر کیلیے آۓ تھے - دوسری طرف اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کی جانب سفر کرنے سے روک دیا ہے - اور مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی اسرائیلی وزیر خارجہ نے مالدیپ سے واپس آ جانے کا کہہ دیا ہے ـ 8 مہینے سے جاری اسرائیل ، فلسطین جنگ میں معصوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ کسی ملک نے پہلی بار عملی قدم اٹھایا ہے -
تبصرے