اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی معاہدے پر رضامند ہو گیا

اسرائیل

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل نے 33 زندہ یا مردہ قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی معاہدے پر رضامندی دے دی - اسرائیل کے "سرکاری براڈ کاسٹنگ کارپوریشن" کا کہنا ہے کہ 'تل ابیب نے پہلے مرحلے میں غزہ میں قید 33 اسرائیلیوں کی زندہ یا مردہ بازیابی اور دوسرے مرحلے میں جنگ کے خاتمے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے- سرکاری ادارے کے مطابق اسرائیل کی ایک سیاسی شخصیت نے پر زور طریقے سے کہا ہے کہ 'مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہیں کہ ان کے نتیجے میں حماس کی تمام صلاحیتیں تباہ ہو سکیں- اس سے پہلے بھی اسرائیل کی ایک سیاسی شخصیت نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی جانے والی نئی تجاویز کی زیادہ تر شقوں کو قبول کرتی ہے لیکن اگر حماس نے ان کی خلاف ورزی کی تو جنگ دوبارہ شروع ہر سکتی ہے-

ا سرائیلی سیاسی رہنما نے (عبرانی اخبار م-عاریف) کو دیے جانے والے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلیے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے  اسرائیلی شرائط میں حماس کی عسکری اور انتظامی شرائط کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے دوبارہ اسرائیل پر حملہ نہ کیے جانے کی شرط بھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+