ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنے لگیں، انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

نیوز ٹوڈے :  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنا شروع ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ نے بھی آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی ہے کیونکہ تینوں ممالک کے سفری انتظامات اور رہائش کے مسائل ہیں۔

 ٹیموں کوپیش آنے والےمسائل کی وجہ سے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے گئےکیونکہ جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آئرلینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک تک سفری مشکلات کا سامنا تھا۔

فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئرلینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا کیونکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس کے مقام سے ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔

اس کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو پریکٹس کے مقام اور اسٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کو زیادہ میچ ایک مقام پر رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+