اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی تجاویز کی منظوری دے دی
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے اور وہ اب حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔تاہم اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت تک مستقل جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے جب تک کہ جنگی مقاصد پورے نہیں ہوتے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اور حماس کو تباہ نہیں کیا جاتا۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر راضی ہوا تو اسرائیل بھی راضی ہو جائے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تجویز کردہ معاہدے کے حوالے سے جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، اگر حماس راضی ہو گا تو اسرائیل بھی ہاں کہے گا۔
واضح رہے کہ صدر بائیڈن کے مجوزہ تین فیز پلان کے پہلے مرحلے میں 6 ہفتے کی جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، غزہ سے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، امداد کی فراہمی، اور دوسرا مرحلہ۔ اس میں مستقل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے تیسرے مرحلے پر بات چیت شامل ہے۔
تبصرے