ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگنڈا کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 04, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
نمیبیا کے بعد، یوگنڈا افریقہ کی دوسری ٹیم تھی جس نے امریکہ میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے علاوہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو بھی شکست دی ہے
تبصرے