واٹس ایپ کا شاندار فیچر متعارف

میسجنگ ایپ واٹس ایپ

نیوز ٹوڈے :   دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں فیورٹ چیٹ فلٹر شامل کیا جا رہا ہے، یہ فیچر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو روزانہ ایک سے زیادہ پیغامات وصول کرتے ہیں اور پسندیدہ رابطوں کے پیغامات کو ٹریک کرنا مشکل محسوس کرتے ہیں۔
جی ہاں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پن چیٹ کا حل موجود ہے لیکن صرف محدود چیٹس کو پن کیا جاسکتا ہے۔

فیورٹ فلٹر صارفین کو اہم رابطوں اور گروپس کے پیغامات تک فوری رسائی میں مدد فراہم کرے گا، لیکن ان سے رابطے کو پسندیدہ فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے آپ کو ایڈ ٹو فیورٹ آپشن پر جانا ہوگا، تمام پر کلک کریں اور آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔ جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے آپ صرف گروپ چیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+