کیا بابر اعظم نے ٹریننگ سیشن کے دوران اعظم خان کے سائز کا مذاق اڑایا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

بابر اعظم

نیوز ٹوڈے :    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اعظم خان کا مذاق اڑایا اور انہیں 'گینڈا' کہا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ چکی ہے اور اس موقع پر کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کپتان بابر اعظم مبینہ طور پر اپنی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کو ان کے سائز پر طعنے دے رہے ہیں۔ 

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں بھلے ہی بابر اعظم کی طرف سے کہے گئے الفاظ واضح طور پر سنائی نہیں دے رہے ہیں لیکن کہ وہ اپنے ساتھی کرکٹر کی جسامت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس کے بعد کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ کپتان اعظم خان کو گینڈا کہا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں بابر اعظم کو پنجابی انداز میں اعظم خان کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے سنا گیا ہے جس کے حوالے سے اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا کہہ دیا اور کہا کہ گینڈا ابھی تک سیدھا نہیں ہوا۔ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم نے اعظم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کنڈا یا کندھا ابھی تک سیدھا نہیں ہوا۔

پاکستان سمیت بھارت میں عام طور پر کسی بھی موٹے شخص کی توہین کے لیے لفظ گانڈا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ لفظ کنڈا پنجابی لفظ ہے جس کا مطلب ہے کندھا ۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کنڈا یا کھنڈا کہا بھی ہے لیکن انہوں نے سب کے سامنے اعظم خان کے سائز کے بارے میں ایسے تبصرے کیے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ اگر کپتان اپنے کھلاڑی کے سائز کامذاق  اڑا رہے ہیں توشائقین بھی ایسا ہی کریں گے

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+