امریکا میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی

مردہ

نیوز ٹوڈے :   امریکا میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی۔یہ واقعہ نیبراسکا کی لنکا شائر کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک نرسنگ ہوم میں رہنے والی خاتون کو عملے نے مردہ قرار دے دیا اور ڈاکٹروں کو نہیں بلایا گیا۔

لیکن مردہ خانے کے عملے نے دو گھنٹے بعد 74 سالہ کانسٹینس گلانٹز کو زندہ دریافت کیا۔مقامی پولیس کے مطابق یہ انتہائی غیر معمولی معاملہ ہے۔لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈپٹی چیف شیرف بین ہوسکن کے مطابق 'میں 31 سال سے نوکری پر ہوں اور میں نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔'

نرسنگ ہوم نے 3 جون کی صبح 9 بج کر 44 منٹ پر خاتون کو مردہ قرار دے دیا جس کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔وہیں جب خاتون کی بے جان لاش کو میز پر رکھا گیا تو عملے کے ایک رکن نے دیکھا کہ وہ سانس لے رہی ہے۔

جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ ابھی تک زندہ ہیں۔مردہ خانے کے عملے نے خاتون کو مردہ قرار دیے جانے کے 2 گھنٹے بعد صبح 11:45 بجے پیرا میڈیکس سے رابطہ کیا۔

نرسنگ ہوم کی انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جب کہ مقامی پولیس کے مطابق خاتون کے اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+