کلمبہ جیل میں قید مسلمان محمد علی خان کو ممبئ حملوں کے جرم میں قتل کر دیا گیا
- 05, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ممبئی دھماکوں کے جرم میں جیل میں سزا کاٹتے مسلمان قیدی کو قتل کر دیا گیا - بھارت کی کلمبہ سینٹرل جیل میں قید 5 مشتعل ہندوؤں نے 59 سالہ مسلمان قیدی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث مسلمان قیدی جاں بحق ہو گیا - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہونے والا مسلمان قیدی 59 سالہ (محمد علی خان عرف منا) تھا ـ جو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے جرم میں جیل میں قید تھا - موقع پر موجود دوسرے قیدیوں نے بتایا کہ مسلمان قیدی محمد علی خان کی حملہ کرنے والے 5 قیدیوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس پر حملہ آوروں نے اسے بے دردی سے مارا -موقع پر موجود افراد کے مطابق ایک حملہ آور نے لوہے سے بنا گٹر کا ڈھکن محمد علی کے سر پر مار دیا -
محمد علی کے سر سے خون کا فوارہ ابل پڑا ـ اور مسلمان قیدی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ـ بعد میں محمد علی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا - حملہ آور قیدی (پراتیک ،دیپک ،سندیپ، رتوراج اور سوربھ تھے) ـ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں - 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں ایک درجن سے زیادہ حملے ہوۓ تھے جن میں 257 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ان حملوں کے جرم میں محمد علی خان جیل میں قید تھے-
تبصرے