اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر سے ہوۓ مایوس

امریکی صدر

نیوز ٹوڈے :  فوجداری عدالت کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ نکلنے پر نتین یاہو امریکی صدر جو بائیڈن سے مایوس ہو گۓ - اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو جوبائیڈن) کی طرف سے بین الاقوامی فوجی عدالت کے نیتن یاہو اور دیگر افراد کے گرفتاری کے وارنٹس پر دیے جانے والے رسپانس سے خود کو مایوس ظاہر کر رہے ہیں- نیتن یاہو نے مایوسی کا اظہار میڈیا کو دیے جانے والے انٹر ویو میں کیا ـ نیتن یاہو نے میڈیا کو دیے جانے والے انٹر ویو میں کہا کہ مجھے جوبائیڈن کے اس مؤقف سے شدید مایوسی ہوئی ہے کہ امریکی صدر نے کہا کہ وہ فوجداری عدالت سے جاری ہونے والے میری گرفتاری کے وارنٹ کے معاملے پر میرا ساتھ نہیں دیں گے -

فوجداری عدالت نے پچھلے مہینے نیتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کا کہا تھا - نیتن یاہو نے یہ مایوسی اس لیے ظاہر کی کیونکہ امریکی کانگریس میں شامل ریپبلیکنز کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹس کے ممبرز بھی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کی کوششیں کر رہے ہیں - جبکہ وائٹ ہاؤس نے بیان دیا ہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کو روک سکتا ہے - امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی وہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں - نیتن یاہو نے یہ انٹر ویو ایک امریکی ریڈیو کو دیا تھا جوبائیڈن کے غزہ جنگ رکوانے کیلیے روڈ میپ تجویز کرنے سے پہلے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+