لاس اینجلس سٹی ہال کے سامنے بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے خیمے لگ گۓ
- 05, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : (لاس اینجلس میں سٹی ہال کے سامنے) غزہ میں جاری جنگ کو رکوانے کے حامیوں نے خیمے لگا لیے - اسرائیل کی غزہ پر جاری بربریت اور معصوم فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے خلاف امریکی شہری احتجاج کرتےہوۓ سڑکوں پر نکل آۓ - پیر اور منگل کی درمیانی رات ان مظاہرین نے سٹی ہال کے سامنے خیمے لگا کر فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ احتجاج کیا - مظاہرین لگاتار جنگ بندی کرانے اور انسانی حقوق کے حق میں نعرے لگاتے رہے - جب سے اسرائیلی فوج نے رفع میں غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملے کرکے 45 فلسطنینیوں کو شہید اور 249 کو زخمی کیا ہے- امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے مظاہرین خیمے لگا کر فلسطین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنے لگے ہیں -
لاس اینجلس کے سب سے بڑے شہری مرکز سٹی ہال کے باہر مظاہرین فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے بیس خیموں میں موجود تھے ـ خیمے مین سٹریٹ اور سٹریٹ فرسٹ میں عمارتوں کے سامنے لگائے گۓ تھے - کیمپوں میں موجود افراد نے فلسطین کے جھنڈے اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا غزہ کو آزاد کرو ، فلسطین کو آزادی چاہیے - لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس بغیر اجازت کے احتجاجی مظاہر ہ کرنے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں البتہ اس احتجاجی مظاہرے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا -
تبصرے