اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے جوبائیڈن کی تجویز کی حمایت کا اعلان کر دیا

وولکر ترک

نیوز ٹوڈے:  اقوم متحدہ انسانی حقوق کےسربراہ نے جوبائیڈن کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کر دی - اقوم متحدہ کی شاخ انسنی جقوق کے سربراہ وولکر ترک نے منگل کے امریکی صدر جوبائیدن کی جانب سے پیش کی گءی غزہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کا اعلان کر دیا - ملائیشیا کے دارلحکومتی شہر کوالالمپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انسانی تباہی سے بھی آگے کی ہے - وولکر ترک نے کہاجنگی اصو ل وضوابط ، اقدار اور معیارات کو فلسطین کی جنگ میں ظالمانہ طریقہ سے کچلا گیا ہے -- اس لیے جو کوئی بھی اس دشمنی کے خاتمے کیلیے قدم اٹھاۓ گا اس کا ساتھ دیا دیں گے-

ایک صحافی کے جواب میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا سلامتی کونسل میں امریکی صدر جوبائیڈن کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے 9 ووٹوں کی ضرورت پڑے گی -اور 9 ووٹوں کی حصول کے بعد امریکہ کو چین ، روس ، فرانس اور برطانیہ میں سے کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں پڑے گی البتہ اس تجویز پر عملدرآمد رکوانے کیلیے یہ ان میں سے کوئی ملک ویٹو نہ کر دے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+