قومی ٹیم کے اہم آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے
- 05, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں موجود پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں عماد وسیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عماد وسیم سائیڈ سٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کی جانب سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے لیکن پر امید ہیں کہ وہ بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی جب کہ امریکی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیڈین ٹیم کو شکست دے کر کامیابی کا کھاتہ کھول دیا ہے۔
تبصرے