مسجد پر علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے والا بی جے پی امیدوار الیکشن ہار گیا
- 05, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی مہم کے دوران مسجد میں علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے والی بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتھا کو بری طرح شکست ہوئی۔
لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا بھی نتائج کا اعلان کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں بی جے پی کی انتہا پسند امیدوار مادھوی لتھا کو شکست ہوئی، انہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے شکست دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد الدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 330 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔مادھوی لتھا نے انتخابی مہم کے دوران مسجد پر علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔
تبصرے