رشتہ داری بھاڑ میں جاۓ ،گورنر ہاؤس سے نکال کر روڈ پر پھینک دوں گا:علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور فیصل کریم کنڈی

نیوز ٹوڈے:  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو وارننگ دے دی۔فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین مجھے گورنر رہنے دیں ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ھو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کرے گا، اسے اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں، گھوڑے ناچنے سے ریس نہیں جیتی جاتی، اتنا کہنا ہی کافی ہے۔ ہاؤس فوبیا ہے، جس کا علاج صرف ہسپتال میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہر فورم پر خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑیں گے، صوبے اور اپنے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو پرامن بنانا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان پر توجہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+