حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات کا امکان ظاہر
- 06, جون , 2024
نیوزٹوڈے: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، اب تحریک انصاف کے بانی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات بنائے جائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ متنازعہ ٹوئٹ پر بانی تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، سیاسی کشیدگی بڑھانے کی کوئی گنجائش نہیں، سیاسی تناؤ بڑھ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی دیگر جماعتوں کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں انہوں نے تین سال تک ن لیگ کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ .
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمہوری جماعتوں نے کبھی بات کرنے سے انکار نہیں کیا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر دوسری طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔ اگر اسد قیصر نے مذاکرات کی بات کی تو اگلے دن انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گورنر خیبرپختونخوا کو نکال باہر کرنے کی بات کرتے ہیں تو علی امین گنڈا پور کو بھی نکال باہر کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے